ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی ضلع میں 7جون تک شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی : ڈپٹی کمشنر نے کرکٹ کھیلنے پر بھی کریمنل کیس کا دیا انتباہ

اُڈپی ضلع میں 7جون تک شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی : ڈپٹی کمشنر نے کرکٹ کھیلنے پر بھی کریمنل کیس کا دیا انتباہ

Mon, 24 May 2021 18:23:36    S.O. News Service

اُڈپی:24؍ مئی (ایس اؤ نیوز) شادی بیاہ کی تقریبات سے بھی کورونا وائرس پھیل رہاہے ، جس کے چلتے   اُڈپی  ڈپٹی کمشنر جی جگدیش  نے 25مئی سے 7جون تک ضلع  بھر میں شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد کی ہے، ساتھ ساتھ نوجوانوں سے کرکٹ کھیلنے پر کریمنل کیس درج کرنے کا بھی  انتباہ دیا ہے۔ خیال رہے کہ  اُترکنڑا میں بھی  7 جون تک شادی بیاہ پر پابندی عائد ہے۔

اُڈپی ڈی سی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع نگراں کار وزیراور ارکان اسمبلی کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔ جس کے تحت اُڈپی ضلع میں شادی کی تقریبات سے ہی زیادہ وائرس پھیلنے کی بات کا پتہ لگا ہے  جن گھروں میں یا جہاں بھی شادی کی تقریبات منعقد ہورہی ہیں وہ لوگ زیادہ  تر مشکلات میں پھنس رہےہیں، انہی وجوہات کی بنا پر 24مئی کی شام تک جتنی شادیوں کی منظوری دی گئی  تھی  انہی کو موقع دے کر  اس کے بعد جتنی بھی شادیوں کو منظوری دی گئی ہے اُن تمام اجازت ناموں کو  رد کردیا گیا ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ  شادیوں پر پابندی 7جون تک جاری رہے گی۔

لاک ڈاؤن کی مدت میں نسبت  (اینگزمنٹ)، مہندی جیسے کسی بھی تقریب کو منعقد کرنے کی مطلق اجازت نہیں ہوگی۔ اگر کوئی اس طرح کی تقریبات منعقد کرتاہے تو ان کے اور تقریب میں شامل ہونے والے  افراد کے خلاف کریمنل کیس درج کیا جائےگا۔ ڈی سی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ  کورونا کےمشکل حالات میں  شادی بیاہ کی تقریبات کو ملتوی کرے۔

بیکری وغیرہ موجود غذائی اشیاء خراب ہونے کے پیش نظر ڈی سی نے بیکریو ں کو بدھ کی صبح 6بجے سے 10بجے تک کھولنےکی منظوری دی ہے۔ بارش کی وجہ سے کئی گھروں میں بجلی چلی گئی ہے اس تعلق سے عوام نے درخواست کی ہے تو الکٹرک کی دکانیں بھی بدھ کی صبح 10بجے کھلی رکھنے کی اجازت دی ہے۔ اسی طرح لاک ڈاؤن کی مدت میں افراد کسی میدان میں کرکٹ کھیلتےہوئےدیکھے گئے تو ان پر بھی کریمنل کیس درج کرنے کا ڈی سی نے انتباہ دیاہے۔


Share: